درازکمپنی

2020ءمیں درازکمپنی کے کسٹمرز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جائے گی، احسان سایا

اسلام آباد (عکس آن لائن) ای کامرس درازکمپنی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا ہے کہ 2020ء میں کمپنی کے کسٹمرز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جائے گی۔

اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان 100 مختلف کیٹیگریز میں 10 ملین سے زیادہ مصنوعات فروخت کے لئے پیش کرتاہے۔

1.5 ملین پاکستانی ہر ماہ دراز ایپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایم ڈی نے کہا کہ کمپنی صارفین کو ماہانہ 1.5 ملین پیکٹس ڈیلیور کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان نے صرف پاکستان میں روزگار کے 50 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے ہیں جبکہ کمپنی ہر ماہ 3 ہزار فروخت کنندگان کی تربیت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سال 2019ءکے دوران کمپنی کے صارفین میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دراز ایپ سے آرڈرز کی بکنگ میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی استعداد کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کپمنی اپنے خریداروں کو معیاری مصنوعات کی مناسب قیم پر بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں