ٹاپ سکورر

2019،بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے

لاہور(عکس آن لائن)2019میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے۔بابراعظم نے 2019کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں6میچوں کی11اننگزمیں68.44کی اوسط سے616رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیںان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور104رنزہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے20میچوں کی20اننگزمیں60.66کی اوسط سے1092رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115رنزہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم نے10میچوں کی10اننگزمیں41.55کی اوسط سے374رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں