ہمایوں اخترخان

20ستمبر کے بیانیے کے بعد (ن) کا ووٹ بینک کم ،قربانیوں کیوجہ سے پاک فوج مقبولیت میں سرفہرست ہے’ہمایوں اختر

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی ضیاء الحق کے اینٹی پیپلز پارٹی ووٹو ں کولئے پھر رہے ہیں، شریف خاندان کے اندرہی بیانیے پر تقسیم ہے او ردڑاڑیں واضح ہیں ،مسلم لیگ (ن)جو اپنی سیاسی مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہے کسی بھی پلیٹ فارم سے سروے کرالے اسے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والاپاک فوج کاادارہ مقبولیت میں سرفہرست نظر آئے گا ،رئیل افیکٹو چینج ریٹ کا ماہانہ یا سہ ماہی جائزہ لینا چاہیے کیونکہ کرنسی کی قدر یکدم اوپر نیچے ہونے سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے ۔

مرکزی دفتر میں پارٹی رہنمائوں کے وفد اورایک تقریب میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کو اپنی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آئی تو ریاست کے معاملات کو زبردستی گھسیٹ کر سیاست میں لے آئے ہیں اور اس کی دنیا کے کسی ملک میں مثال نہیںملتی، ریاست ہے توہم سب کی سیاست بھی ہے اور مسلم لیگ(ن) کے سنجیدہ لوگ بلا جھجک یہی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے اورعوام اس کی وجوہات سے بھی آگاہ ہیں ، 60فیصد دالیں اور کوکنگ آئل کے تیاری میں استعمال ہونے والے لوازمات درآمدہوتے ہیں جس کا قیمتوں پر گہرا اثرہوتاہے ، اس سے پہلے کوئی میکنزم نہیں تھا اب اجناس کی پیداوار، ملک کی ضروریات کے مطابق طلب اوررسد کیلئے باضابطہ میکنزم بنا رہے ہیں جس کے مثبت اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حصہ ہونے کی حیثیت سے واضح کہوں گا کہ آئی ایم ایف سے فی الوقت مذاکرات معطل ہیں اس لئے موجودہ حالات میں اس کی کوئی شرائط قبول نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 20ستمبر کے بیانیے کے بعداس کا ووٹ بینک متاثرہوا ہے اگر انہیں اپنی سیاسی مقبولیت کازعم ہے توسروے کرا لیں انہیں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والاپاک فوج کا ادارہ مقبولیت میں سر فہرست نظر آئے گا اور ان کی آنکھیں بھی کھل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں