ڈاکٹر ظفر مرزا

20جولائی سے دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع ،والدین تعاون کریں ‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انشااللہ 20جولائی سے

دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے لئے والدین سے تعاون کی درخواست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انشااللہ 20جولائی سے دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، مہم میں 32 ہزار سے

زیادہ ورکرز 8 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے، کورونا وبا ء سے ویکسین سے تدارک کرنے والی بیماریوں کا خدشہ زیادہ ہوگیا

تھا، والدین سے تعاون کی درخواست ہے۔یاد رہے حکومت نے ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا

کہ انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے مخصوص علاقوں میں چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم

ٹارگٹڈ کیس رسپانس کے نام سے چلائی جائے گی،مہم کا آغاز رواں ماہ 20 جولائی سے ہو گا،خصوصی انسداد پولیو مہم

میں 8 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں