’سراج الحق

18لوگوں کے اکاﺅنٹ میں 4ہزار ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد(عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میرے پاس فہرست ہے جس میں 18لوگوں کے اکاﺅنٹ میں 4ہزار ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں، ان لوگوں میں ملکی اشرافیہ ، کئی اعلی افسران شامل ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ملکی اشرافیہ قربانی دے ،ہمارے ملکی ادارے ان لوگوں سے پیسے نکلوانے کے لیے بے بس ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں 34.3فیصد اضافہ ہوگیا، 160روپے فی کلو آٹا ہو تو ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔

ابھی مزید 650بلین کا قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے گا،سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی۔ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی حکومت مخالف ریلیاں نکالتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی سو فیصد ناکام ہوگئی،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتا تھا سکون قبر میں ہے اور یہ وزیراعظم کہتا ہے اپنے کپڑے بیچوں گا، صرف چہرے بدلے ہیں لیکن اشرافیہ ایک ہی ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو کہتا ہوں پاکستان میں نجی جیلوں پر ازخود نوٹس لیں، آج بھی سندھ کے علاقے خیر پور اور کچے کے علاقے میں 46لوگ یرغمالی ہیں، سندھ حکومت ان لوگوں کو بازیاب کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں