عبد العلیم خان

16دسمبر کو پاکستان کے لئے دوہرے سانحے کا دن ہے ‘ عبد العلیم خان

لاہور( عکس آن لائن )سینئر صوبائی وزیر عبدا لعلیم خان نے کہا ہے کہ 16دسمبر کو پاکستان کے لئے دوہرے سانحے کا دن ہے،6سال قبل ہونے والے اے پی ایس سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،اسی روز ملک کے دو لخت ہونے کی دل آزار برسی بھی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ،

اے پی ایس کے معصوم طلبا ء نے اپنے خون سے لازوال تاریخ رقم کی،ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر پاکستانی ہمیشہ سینہ سپررہے گا،دشمن آج بھی ریاست کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے،ہمارے دشمن کا اصل ہدف ہمیشہ پاکستانی فوج ہی ہوتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ 16دسمبر ملک کے دو لخت ہونے کی دل آزار برسی بھی ہے،ہم سب وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کا عہد کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و سلامتی کی طرف گامزن ہے،ہر شہری کا عزم ہے کہ آئندہ کبھی ایسا دلخراش سانحہ نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں