پیٹرولیم مصنوعات

16اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن)16اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ،عالمی اور گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ملکی روپیہ بھی مضبوط ہے ،عالمی اور گلف مارکیٹس میں قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی،گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92ڈالر فی بیرل پر آگئی،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی،قیمتوں میں کمی کا رجحان یا استحکام رہا تو پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع ہے ،

موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22روپے تک کمی ہو سکتی،ریٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی بنتی ہے پاکستان میں گزشتہ ہفتوں سے ڈالر اپنی قدر 20 روپے تک کھو چکا ہے،ملک میں 23دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی استعمال کیا جا چکا،۔ ماہرین کے مطابق اگر حکومت نے ٹیکسز نہ لگائے تو ماہ وسط میں عوام کو بڑا ریلیف مل سلتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں