قرعہ اندازی

1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی

مکوآنہ (عکس آن لائن ) 100 اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی ۔100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میںایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔

1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے 3اور تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت کی1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں