پرائز بانڈز

1500اور 100روپے والے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پیرکو لاہور اور ملتان میں ہوگی

سرگودھا(عکس آن لائن)1500روپے اور 100روپے والے مالیت کے قومی انعامی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو لاہور اور ملتان میں ہوگی۔زرائع کے مطابق 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 94ویں اور 100روپے والے انعامی بانڈز کی 42ویں قرعہ اندازی 15 مئی کو لاہور اور ملتان میں ہو گی

جن میں 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے، دوسرا 10لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے ،دوسرا 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1000روپے کے 1199انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں