قومی انعامی بانڈز

15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی کو ہو گی

فیصل آباد (عکس آن لائن) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی بروز جمعرات کو منعقد ہو گی جو رواں سال کی 17ویں جبکہ مجموعی طور پر 83ویں قرعہ اندازی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1لاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں قرعہ اندازی جمعرات کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں