شورکوٹ

13دسمبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلہ شورکوٹ میں جمیت علماءاسلام ف کے رہنماﺅں اور کارکنان سے میٹنگ

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) جمیت علماءاسلا م ف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی شہباز گجر نے پی ڈی ایم کے 13دسمبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلہ شورکوٹ میں جمیت علماءاسلام ف کے رہنماﺅں اور کارکنان سے میٹنگ کی جس میں 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شمولیت کے سلسلہ میں پارٹی کارکنان اور رہنماﺅں سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی شہباز گجر ایڈووکیٹ کاکہنا تھاکہ 13دسمبر کو لاہور جلسے میں جمیعت علماءاسلا م ف فیصل آباد ڈویژن سے 13ہزار کارکنا ن کے قافلے شر کت کر یں گے

انہوں نے کہاکہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لیے تحر یک زور پکڑ چکی ہے جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور کارکنا ن متحد ہوکر اس خودساختہ حکومت اور ملکی عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کر یں گے انہوںنے کہاکہ لاہور جلسے سے قبل ہی پنجاب حکومت خوف کا شکار ہو چکی ہے اور مینار پاکستان کے گراﺅ نڈ میں پانی چھوڑ کر اپنے خوف کی علامات کا اظہار کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا جلسہ صرف اور صر ف پاکستانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر ہے

انہوںنے کہا کہ موجود حکومت کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے صر ف نیب کو عوا می نمائندوں کے احتسا ب کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا ہے پانامہ لیک میں ملوث اگر چند افراد احتساب کیا گیا باقی سینکڑوں نامعلوم افراد کا احتساب کیو ں روکا گیا ہے اس کے متعلق سلیکٹڈ وزیراعظم کیوں نہیں بول سکتے انہوں نے کہاکہ اب عوام میں شعور پید اہو چکا ہے ملکی ساکھ پر لگانے والے اور کھانے والوں کا تعین کرنے سے عوام بخوبی واقف ہو چکے ہیں انہوںنے کہاکہ جلد ہی موجودہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے گی اور عوامی حکومتی نظام ملک پر رائج ہو گا اس موقع پر چوہدر ی شہباز تگہ ،مولانا سراج احمد،شیخ شکیل ،میاں خالد محمودایڈووکیٹ سمیت دیگرپارٹی رہنما اور کارکنا ن بھی اجلاس میں شر یک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں