شیخ رشید

100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے’ شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے ،اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر4.5ارب ڈالررہ گئے جو20روزسے کم امپورٹ کا بل ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سے بچنے کاروڈمیپ چاہیے،76رکنی کابینہ ایک آٹے کاتھیلانہیں دے سکی،100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں