سعید غنی

10سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا مہنگائی و بیروزگاری نے گذ شتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کردیااور رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا جبکہ ایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گذ شتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملے بڑھ گئے، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذ شتہ ایک سال میں خراب ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی دیکھنے کو نہ ملیں تھیں اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اپنی جاری کردہ نئی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019 کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں