چینی وزارت خارجہ

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کےلئے امن مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے,چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چین اور عرب ممالک سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے اور جلد از جلد امن مذاکرات کی بحالی کو فروغ دینے کے لئے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔جمعرات کے روز

ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے بار بار رونما ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ کا امن عمل درست راستے سے ہٹ چکا ہے، “دو ریاستی فارمولے” کی بنیاد مسلسل کمزور کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر صحیح معنوں میں عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

چین عرب لیگ سمیت دیگر فریقین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل کو بحال کرنےکے لئے انتھک کوششوں کا خواہاں ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک تنازع میں تین چینی شہری ہلاک، دو لاپتہ اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ چین اپنے شہریوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام موثر اقدامات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں