مراد علی شاہ

یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں کچرا اٹھ جائے گا،

وفاقی حکومت نے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کئے گئے ہیں، 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعوی غلط ہے، کراچی سے اٹھایا گیا کچرا وزن کرکے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، 70 فیصد کچرا ان اضلاع میں تھا جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا رہا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا جب کہ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات، لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے فور پر اجلاس ہوئے، اس منصوبہ کی ڈزائن کو جو مسائل ہوئے انکو حل کرنے کیلئے بیٹھے تھے، میری کوشش ہے کہ کے فور کا ڈیزائن ٹھیک کر کے شروع کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل وزیر صحت نے کتے کاٹنے کی انجیکشن کے حوالے سے بات کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں