علیم خان

یہ سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کرنے کا وقت ہے،علیم خان

لاہور(عکس آن لائن ) سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث تمام شعبے مشکلات کا شکار ہیں، مل جل کر اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے لائق تحسین ہیں،

اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ سے مدد کی خصوصی دعا کرنی چاہیے۔علیم خان نے کہا کہ بے جا تنقید کوئی حل نہیں، حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا،حالات بہتر کرنے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے،ہر شہری کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کا احساس کر رہے ہیں،یہ سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کرنے کا وقت ہے،حکومت موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں