بابر اعوان

یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے، بابر اعوان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے، پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی،

اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے۔بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کوعدالت لایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ میں انصاف کا قتل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک نہیں صرف اپنا کاروبار سنبھال سکتے ہیں، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں،آرٹیکل 14کے تحت ان سب کااحترام لازمی ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک بھٹو کا مقدمہ نظام انصاف پر داغ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بانی پی ٹی آئی کا کینگرو ٹرائل بند کیا جائے، آزادانہ الیکشن ہی سب چیزوں کا حل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ کے فیصلے پرپیش گوئیاں جاری ہیں، ججز کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں