شبلی فراز

یہ اس مافیا کیخلاف جنگ ہے جو پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کرتے ہیں، شبلی فراز کا شبر زیدی کے ٹوئٹ پر تبصرہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس مافیا کیخلاف جنگ ہے جو پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کرتے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مافیا کو انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے اپنے ٹویٹ میں شوگر مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں