سعودی عرب

یہودی آباد کاری سے تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچے گا ،وزارت خارجہ

ریاض ( عکس آن لائن) سعودی عرب نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے نزدیک یہود کو بسانے کے لیے 1257 نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔اسرائیل نے ان مکانوں کی تعمیر کے لیے ٹھیکے داروں سے بولیاں طلب کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے، اس سے تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اسرائیل نے گزشتہ اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک واقع حساس علاقے میں یہودی آبادکاروں کے لیے نئے مکانوں کی تعمیر کے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے قبل اس منصوبہ پر تیزی سے کام کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں