پٹرولیم مصنوعات

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان

اسلام آباد (عکس آن لائن) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا امکان ہے۔یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں