اسرائیلی وزیراعظم

یوگنڈا بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولے،اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے کا عمل آغاز کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ٹویٹر پر جنرل عبدالفتاح البرہان سے اس ملاقات کی اطلاع دی ۔ یہ ملاقات ان کے یوگنڈا کے دورے کے موقع پر ہوئی ۔

وہ افریقی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے یہ دورہ کررہے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ ان کا ملک بڑے طریقے سے افریقا کی جانب دوبارہ لوٹ رہا ہے۔انھوں نے یوگنڈا پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولے۔انھوں نے اسرائیل سے یوگنڈا روانہ ہوتے وقت بہت اہم سفارتی ، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کے بارے میں گفتگو کی تھی جو ان کے بہ قول ابھی استوار ہونا ہیں مگر انھوں نے یہ کہا کہ مشرقی افریقا میں واقع یوگنڈا کے دورے کے اختتام پر اسرائیل کے لیے بہت اچھی خبر متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں