یوکرین

یوکرین کا جرمن چانسلر کو دورے کی اجازت دینے سے انکار

کیف (عکس آن لائن) یوکرین نے جرمنی کے چانسلر فرینک والٹر سٹیمینر کو دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر،پولینڈ،ایسٹونیا،لیٹویا کے سربراہوں کے ساتھ کیف جانا چاہتے تھے۔جرمن چانسلر کا اس متعلق کہنا تھا کہ میں تیار تھا مگر تسلیم کرنا پڑے گا کہ کیف ایسا نہیں چاہتا تھا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر نارڈ اسٹریم 2 کے طرف دار، روس سے بہتر تعلقات کے خواہشمند رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں