روس

یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، روس

ماسکو(عکس آ ن لائن)روس نے یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یوکرینی بحران کو حل کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کے جواب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزرا نے اعلی ترین سطح پر پہلے طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کے سلسلے میں متنوع، باہمی طور پر فائدہ مند روسی سعودی تعاون کی بتدریج قی کے لیے ترجیحی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی فریق نے یوکرینی بحران سے جڑے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کرنے کے لیے تعمیری موقف اور تیاری پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اوپیک پلس فارمیٹ میں تعمیری تعاون جاری رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر خارجہ پالیسی کے قریبی تال میل کو جاری رکھنے میں اپنی باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں