گوریلا جنگ

یوکرینی حکومت کی شہریوں سے روس کیخلاف گوریلا جنگ کی اپیل

کیف (عکس آن لائن) روسی افواج کی یوکرین میں اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے، جبکہ یوکرینی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس کے خلاف گوریلا جنگ کا آغاز کریں۔امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں یوکرینی صدر کے مشیر لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ درخت کاٹیں اور پیچھے رہ جانے والے روسی فوج کے دستوں کو تباہ کریں۔

روسی فوج کے پچھلے دستے کمزور ہیں۔ اگر ہم انہیں تباہ کر دیں اور پچھلے حصے کو بلاک کر دیں تو جنگ کچھ دنوں میں ختم ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی یوکرین اور بحر ازو کے قریب یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کریں، یوکرین کے جھنڈے لے کر ریلیاں نکالیں، اور آن لائن نیٹ ورکنگ گروپ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں