قیدیوں کے تبادلہ

یوکرائن کے ساتھ بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلہ کو حتمی شکل دی جارہی ہے‘پیوٹن

ولادیٹوستوک ، روس (عکس آن لائن) روس یوکرائن کے ساتھ بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلہ بارے بات چیت جلد مکمل کر نے والا ہے ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے میں پہلا قدم ہو گا۔ انہوں نے روسی شہر ولادیووستوک میں اقتصادی فورم میں کہا ہے کہ ہم قیدیوں کے تبادلہ پر بات چیت کے آخری مرحلے پر پہنچ رہے ہیں جو دونوں ہمسائیہ ممالک کے لئے مثبت قدم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تبادلے کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں