وسیم اکرم

یوٹیوب چینل بنانے سے متعلق سوچ رہا ہوں’وسیم اکرم

لاہور (عکس آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے سے متعلق بال سوئنگ کرتے ہوئے مداحوں کے کورٹ میں پھینک دی ۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ وقفہ لینے کے بعد یہ ویڈیو بنا رہے ہیں۔وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بابرکت ماہ، رمضان زکو دینے کی ترغیب دی ۔ویڈیو کے آخر میں وسیم اکرم کا پوچھنا تھا کہ کیا انہیں بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لینا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنا یوٹیوب چینل بنا لیں، انہیں ان کے بہت سارے دوست بھی کہہ رہے ہیں مگر وہ اپنے مداحوں کی رائے لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل انٹرنیٹ صارفین زیادہ سے زیادہ 2سے ڈھائی منٹ کی ویڈیو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان کا یوٹیوب چینل لائف اسٹائل پر ہوگا، ان کی ویڈیوز میں زیادہ سے زیادہ ان کا لائف اسٹائل، روز مرہ کی روٹین اور ورزش سے متعلق معلومات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں