یوٹیلیٹی سٹورز

یوٹیلیٹی سٹورزپر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی

فیصل آباد (عکس آن لائن )یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹور کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق لپٹن ٹی پاکستان کی یلو لیبل چائے اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 روپے سے 110 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ لپٹن یلو لیبل چائے 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں، 430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا۔

اس طرح سپریم چائے 900 گرام پیک 1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ صارفین کو لپٹن چائے پاکستان کی تمام پیکنگ پر ڈسکاﺅنٹ حاصل کرنے کیلئے قریبی یوٹیلیٹی سٹورز پر تشریف لانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں