یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی

لاہور(عکس آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پر کھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225روپے میں دستیاب ہوگا۔کھجور کا500 گرام کا پیکٹ 10 روپے کمی کے ساتھ 235 روپے کاہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا ء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، بنیادی اشیا کے علاوہ دیگراشیا ء بھی رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں