یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والا گھی 115 روپے مہنگا ہو کر 490روپے کلو ہو گیا

لاہور (عکس آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والے گھی فی کلو 115روپے مہنگا ہوگیا ، اب سبسڈی والا گھی 375سے بڑھا کر 490روپے فی کلو کردیا گیا ۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت ملنے والے گھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ۔اس سے قبل یکم جنوری2023ء کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا،

گزشتہ 2ماہ میں وزیراعظم پیکج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپے فی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت300 روپے برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں