چینی کا بحران

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہوگیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا،ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا اسٹاک تقریبا ختم ہوگیا ہے اور نئی خریداری تاحال نہیں ہو سکی ہے، شہری یوٹیلیٹی اسٹورزپر سبسڈی والی سستی چینی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ فوری خریداری نہ ہونے کی وجہ سے چینی کا بحران طویل بھی ہو سکتا ہے،

ذرائع نے کہا کہ خریداری میں مشکلات کے باعث چینی کی قلت ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی بولی کے باعث حال ہی میں2ٹینڈرز منسوخ کیے اور کچھ ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بولیاں ہی موصول نہیں ہوئیں،ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے دعوی کیا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے کوششیں جاری ہیں،

آئندہ ہفتے 40ہزار ٹن چینی کا اوپن ٹینڈر کھولا جائے گا،مذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر حالیہ دنوں میں تقریبا ایک ماہ چینی کی دستیابی رہی، اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2ماہ چینی کا بحران رہا تھا جس کے باعث ملک بھر میں چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں