یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

اسلام آباد (عکس آن لائن) وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ’سمارٹ کلاس روم‘ منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ یہ منصوبہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کے تحت ‘اسمارٹ یونیورسٹیز سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے تبدیلی’ کا حصہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کو مضبوط بنانا ہے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نے اس موقع پر کہا کہ یہ پراجیکٹ انٹرایکٹو آن لائن اور ڈسٹنٹ لرننگ سسٹمز کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعامل کو بڑھانے، معیاری فیکلٹی کے خلا کو پر کرنے، یونیورسٹیوں میں فیکلٹی ممبران کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کیمپسز، اور بالآخر پورے بورڈ میں تعلیم کے معیار کو بلند کر ے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق ا اس کے علاوہ ڈاکٹر طلعت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ہواوے کے تعاون سے 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

یہ پروگرام سنٹرل پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور آئی ٹی کے عملے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد شرکاءکو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ سمارٹ کلاس روم ٹیکنالوجیز کو م¶ثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے اور تدریسی عمل کو بڑھانے میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ڈاکٹر طلعت نے اس منصوبے کو حقیقت بنانے میں چینی حکومت اور ہواوے کے تعاون کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں