آن لائن کلاسز

یونیورسٹیز کا یکم جون سے باقاعدہ آن لائن کلاسزشروع کرنے پر اتفاق

کراچی (عکس آن لائن ) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری کی زیر صدارت اجلاس میں یکم جون سے باقاعدہ آن لائن کلاسزشروع کرنے پر اتفاق کر تے ہوئے لاک ڈاو ن ختم نہ ہونے کی صورت میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر وائس چانسلرز کااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نیکی، اجلاس میں یونیورسٹیز کے امتحانات سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اوپن بک،ایم سی کیوز،اسائنمنٹ کے ذریعے نتائج مرتب کرنے کی تجویز دی گئی اور یکم جون سیباقاعدہ آن لائن کلاسزشروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کیلئے پالیسی مرتب کر کے طلباء-04 کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی اور لاک ڈاؤن ختم نہ ہونے کی صورت میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا،

امتحانات کے بغیر یونیورسٹیوں کے طلباء-04 کو اگلے سمیسٹر میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔وائس چانسلرز کی جانب سے انٹرنیٹ ایشو کی شکایات کی گئی اور اس معاملے پر ایچ ای سی سے مددکی درخواست کی ، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ تمام جامعات کوآن لائن رابطوں کیلئیطریقہ کاروضح کریں گے اور درپیش مسائل کاازالہ کریں گے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام جامعات آن لائن ایگزامینیشن پالیسی مرتب کریں اور کہا بورڈزاور قانونی باڈیزسیمنظورکروائیں جبکہ تمام جامعات کویکساں ایڈمیشن پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ تمام یونیورسٹیاں ایک ہی وقت میں داخلہ جات کا اعلان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں