ٹائیگر فورس

یونین کونسل موڑکھنڈا ٹائیگر فورس کے جوانوں کا بازار کا دورہ

موڑکھنڈا(نمائندہ عکس آن لائن)یونین کونسل موڑکھنڈا ٹائیگر فورس کے جوانوں کا بازار کا دورہ۔مختلف دکانوں پر جا کر ایس او پیز کے متعلق آگاہی دی۔شہریوں نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کے کام کو سراہا۔

گزشتہ روز یونین کونسل 50موڑکھنڈا کے ٹائیگرز نے موٹیویشنل سپیکراورمعاون کنوینرکاشف مغل کی زیر نگرانی شہر کے بازاروں کا دورہ کیا جس میں دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا گیامعاون کنوینر نے دکانداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہمارا اپنا فائدہ ہے۔ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار خدمت خلق کا جذبہ لئے آپ لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کر رہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں ۔

ایس او پیز سے متعلق ان کی ہدایات پر عمل کریں۔شہریوں نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کے کام کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بازار کا دورہ کرنے والے ٹائیگرز میں کاشف مغل،معظم چوپڑہ، کہلاش کپور،وحید یوسف،ارشد انور،سعید ورک،ابوبکر ایوب اور شفقت علی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں