یونائٹڈ پریس انٹرنیشنل

یونائٹڈ پریس انٹرنیشنل نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

نیویارک (عکس آن لائن)یونائٹڈ پریس انٹرنیشنل نے نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے، اقوام متحدہ، امریکا اوریورپ خاموشی توڑے، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بند کرائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونائٹڈپریس انٹرنیشنل میں لکھے گئے مضمون میں کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹین نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو ہٹلرکی سوچ کے تحت رد کیا۔

مودی پاکستان سے تناوکم کرنے کے بجائے ، کشیدگی بڑھا رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پرجارحانہ پیٹرولنگ بظاہر فائرنگ کاتبادلہ شروع کرنے اور جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے۔مضمون نگارنے کہا کہ چیک وسلواکیہ پر ہٹلر کے قبضے سے پہلے جرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی، بھارتی اہلکار وہی کام مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیں۔ویس مارٹن نے کہا کہ اگست 2019 ء میں مقبوضہ کشمیر کا آئینی درجہ تبدیل کرکے یونین علاقہ بنایا گیا، علاقے کی حیثیت بدلنا درحقیقت محاصرے کا نکتہ آغاز تھا، پھر دسمبر2019ء میں بھارت نے مسلم آبادی سے شہریت کا حق بھی چھین لیا، جیسے ہٹلرنے یہودیوں کیلئے کیمپ بنائے ،مودی نے مسلمانوں کیلئے بنادیئے۔

کورونا وباء کی آڑمیں مسلمانوں کیخلاف مہم اور تیز کردی گئی، وباء نے بھارت میں مسلمانوں کے لیے دہرا لاک ڈاون کیا ، فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج کرنے بھی نہیں دے رہی ہے۔اقوام متحدہ، امریکا اور مغربی یورپ ان کیمپوں کی صورتحال پر محض چند الفاظ ادا کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی روکنے کے لیے مودی پردباو ڈالیں۔ویس مارٹن نے قول نقل کیا کہ آئین اسٹائن نے کہا تھا کہ دنیابرے لوگوں کی وجہ سے خطرناک نہیں، یہ خطرناک اس لیے ہے کہ لوگ برائی کیخلاف کچھ کر نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں