یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے، اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر ہو گیا تھا

لاہور(عکس آن لائن) یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر ہو گیا تھا۔ یوم تکبیر پر ہم اپنے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اگر بھارت نے پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کا غروراورتکبرچند لمحوں میں خاک میں ملا کر رکھ دیا جائے گا۔

یوم تکبیر
یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے

پاک فوج کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرانا ہماری عسکری صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے. ان خیالات کا اظہار مقررین نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ” یوم تکبیر“کے موقع پر منعقدہ خصوصی آن لائن تقریب کے دوران کیا۔

یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل
یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے، اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر ہو گیا تھا

تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک‘ نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔قاری خالد محمود نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ الحاج اختر حسین قریشی نے بارگاہِ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘ سابق صدر مملکت اور چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یومِ فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرا دیا تھا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سراٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔

اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے شدید دباﺅ اور ترغیبات کو پاﺅں کی ٹھوکر پر رکھ کر بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر ڈالے اوریوں پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

28 مئی 1998ء کو بھارت پر انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت تھی اور آج بھی اسی جماعت کا ایک مسلمان دشمن اور تشدد پسند رہنما برسراقتدار ہے۔

اس جماعت کی سیاست کا محور و مرکز مسلمان دشمنی ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو دو ٹوک الفاظ میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو باور کرا دینا چاہئے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو ملکی دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سمیت تمام آپشنز بروئے کار لائے جائیں گے اور اس جارحیت کے بھیانک نتائج کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔

چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ 1998ء میں آج کے دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا۔ پاکستان کو طاقت کا توازن برقرار رکھنے ، انڈیا کے جارحانہ عزائم کو لگام دینے اور اپنی قوت کو آشکار کرنے کیلئے ایٹمی دھماکے کرنا پڑے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا عظیم دن ہے۔ اس دن واقعی پاکستان کی تقدیر اور قومی سلامتی کا سب سے بڑا فیصلہ ہوا تھا۔ اگر اس دن 28 مئی 1998ء کو وہ فیصلہ نہ کیا گیا ہوتا تو یہ مودی یا دیگر بالا دست قوتیں ہیں وہ ہمارے اوپر چڑھائی کر دیتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں