لاہور( عکس آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری اغوا ء برائے تعاون تھا، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دیں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز کو بھیجے گئے نیب نوٹس پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے مگر تاش کے پتوں کا محل بکھر جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری دراصل اغوا ء برائے تعاون تھا، حمزہ کو جیل میں رکھا گیا تاکہ شہباز شریف اور نواز شریف کو دبا ئومیں لایا جاسکے۔