ایران

یورپ امریکا کو لگام دینے کے لیے میدان میں آئے، ایران

تہران (عکس آن لائن) ایران نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکا کے غیر انسانی رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں آنا چاہیے۔ یہ بات ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم جوزپہ کونتے سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔

صدر روحانی نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اطالوی باشندوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ان دشوار حالات میں ایران پر امریکی دباؤ نہایت درجہ غیر انسانی ہے جو تمام انسانی اور عالمی ضابطوں کے خلاف ہے ، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک عظیم قوم کے خلاف ایک وحشیانہ جرم کے مصداق ہوگا۔ڈاکٹر روحانی نے یورپی یونین کی وعدہ خلافیوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے جو مالی لین کا نظام انسٹیکس ترتیب دیا ہے وہ اب تک موثر انداز میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں