یورپی یونین

یورپی یونین کی مکاؤ سے متعلق سالانہ رپورٹ پر چین کا سخت عدم اطمینان اور شدید مخالفت

بیجنگ (عکس آن لائن) یورپی یونین نے حال ہی میں نام نہاد “مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے پر سالانہ رپورٹ 2023” جاری کی، جس میں مکاؤ کی سیاسی اور سماجی ترقی پر کچھ غیر حقیقی تبصرے کیے گئے، اور “قومی سلامتی قانون کے تحفظ” سمیت متعدد قوانین میں ترمیم پر مکاؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مکاؤ ایس اے آر حکومت نے 13 جون کو اس پر سخت عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے جوابی بیان جاری کیا۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں جب سے مکاؤ مادر وطن میں واپس آیا ہے، “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی اور “مکاؤ بنیادی قانون” کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، یہ ایک بنیادی حقیقت ہے جس سے یورپی یونین انکار نہیں کر سکتی۔مکاؤ کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں اور یورپی یونین کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی نام نہاد سالانہ رپورٹ کی بین الاقوامی قانون میں کوئی جائز بنیاد ہے۔ یورپی یونین نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ وہ مکاؤ کے ساتھ اپنے تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ امید ہے کہ یورپی یونین مزید مثبت اور مفید طرز عمل اپنائے گی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

اس حوالے سے ، مکاؤ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے 13 تاریخ کو کہا کہ ہم یورپی یونین پر زور دیتے ہیں کہ وہ فی الفور غیر ضروری سیاسی جوڑ توڑ کو روکے اور فوری طور پر مکاؤ کے معاملات اور چین کے اندرونی امور میں کسی بھی شکل میں مداخلت بند کرے۔