جنگ بندی

یورپی یونین کا فلسطین میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین نے فلسطینی علاقے غزہ اور اس کے ارد گرد 11 روز سے جاری تشدد کو ختم کرنے کیلئے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اس حوالے سے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے مصر، قطر، اقوام متحدہ، امریکا اور دیگر کئی ریاستوں کی جانب سے اس جنگ بندی کے لیے سہولت کاری کرنے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو گزشتہ 11 دنوں میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔غزہ کی صورتحال ایک طویل عرصے سے غیر مستحکم ہے۔

اس لیے یورپی یونین نے اس بات کو مسلسل دہرایا ہے کہ صرف ایک سیاسی حل ہی پائیدار امن لائے گا اور فلسطین اور اسرائیل کے باہمی تنازعے کا ایک بار ہی خاتمہ ہوگا۔جوزپ بوریل نے کہا کہ دو ریاستی حل کی بحالی کی طرف سیاسی پیش قدمی اب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ یورپ ان کوششوں میں اسرائیلی اور فلسطینی حکام کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اس مقصد کے حصول کے سلسلے میں امریکا سمیت کلیدی بین الاقوامی شراکت داروں اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں