یورپی یونین

یورپی یونین کا روسی گیس کے استعمال میں کمی کے معاہدے پر اتفاق

ماسکو(عکس آن لائن)روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی سپلائی میں مسلسل کتوتی کے خطرے کے پیش نظر یورپی یونین نے روسی گیس کے استعمال میں کمی کے ایک کمزور ہنگامی منصوبے کی منظوری دے دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ کو گیس کی بڑی مقدار میں سپلائی کی کمی کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی گیس کمپنی گیزپروم نے کہا کہ وہ جرمنی کو نورڈ سٹریم (ون)گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی کو پائپ لائن کی بہا کی صلاحیت کے پانچویں حصے تک کم کر دے گا۔

یورپی یونین کے ایک درجن ممالک کو پہلے ہی روسی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، برسلز اس خوف سے رکن ممالک پر گیس کی بچت اور موسم سرما کے لیے زخیرہ کرنے پر زور دے رہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ اپنی جنگ کے نتیجے میں مغربی پابندیوں کے بدلے گیس سپلائی کو مکمل طور پر منقطع کر دے گا۔اس کمی کو کسی بھی ہنگامی حالت میں نافذ کیا جا سکتا ہے تاہم متعدد ممالک اور صنعتوں کو اس سے مستثنی قرار دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جب کہ کچھ حکومتوں نے یورپی یونین کی جانب سے ہر ملک پر 15 فیصد کی پابندی عائد کرنے کی اصل تجویز کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں