یورپی یونین

یورپی یونین کا تونس کے لیے 96کروڑ 70لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج پرغور

برسلز (عکس آن لائن)غیرقانونی تارکین وطن کو روکیں اور بھاری امداد اور تعاون حاصل کریں،یورپ کی پیش کش
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین تونس کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 96کروڑ 70لاکھ ڈالر(90 کروڑ یورو) تک مہیا کرنے کو تیار ہے۔

اس کے علاوہ ضروری معاہدہ طے پانے کی صورت میں فوری طور پر اضافی 15 کروڑ یورو بجٹ اسپورٹ کے طور پردینے کوبھی تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اتوار کو تونس کے دورے کے موقع پر کہا کہ یورپی یونین تونس کو سرحدی انتظام، تلاش اور بچا کی کارروائیوں، اسمگلنگ کے انسداد کے لیے اقدامات اور مہاجرت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید 10 کروڑ یورو تک مہیا کرنے کو بھی تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں