یورپی یونین

یورپی یونین نے میانمار کے جنرلز سمیت فوجی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین نے میانمار میں گزشتہ ماہ حکومت پر فوجی قبضے میں ملوث جنرلز سمیت 11 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے 27 رکنی اتحاد کی جانب سے میانمار میں یکم فروری کو آنگ سانگ سوچی کی حکومت کے خاتمے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا اور انفرادی طور پر میانمار کی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل من آنگ ہلینگ کو نشانہ بنایا گیا ۔یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے دوران میانمار کے جنرلز پر سفری پابندی اور اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کیا .

جبکہ اس سے قبل میانمار پر اسلحے کی پابندی ہے،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ ہم فوجی قبضے اور مظاہرین پر تشدد میں ملوث 11 افراد پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں۔یورپی یونین کے سفارت کار نے صحافیوں کو بتایا کہ میانمار اکنامک ہولڈنگ لمیٹڈ اور میانمار اکنامک کارپوریشن نشانہ بن سکتے ہیں اور یورپی یونین کے سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں