یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کی نام نہاد “سنکیانگ سے متعلق قرارداد” کی منظوری قانونی معلومات کے خلاف ہے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منطور کردہ نام نہاد “سنکیانگ سے متعلق قرارداد” کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان اور قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ
یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی نام نہاد “سنکیانگ سے متعلق قرارداد” حقائق اور قانونی علم کے خلاف ہے، جان بوجھ کر چین کو بدنام کرتی ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتی ہے۔ چین اس کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں