یورپی یونین

یورپی وزرائے خارجہ اجلاس ،ایران کے جوہری پروگرام، ترکی سے کشیدگی پر بات چیت

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس ز برسلز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پرغور کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام اور ترکی کے ساتھ یورپی ملکوں کی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک یورپی سفارتکار نے ایران سے جوہری معاہدے میں غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکا اور اس کی نئی انتظامیہ کی ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کیا کہ معاہدے کے لیے صرف جوہری فریم ورک ہی مذاکرات کا فریم ورک ہے۔ ترکی نے یورپ کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے ساتھ توقع کی تھی کہ انقرہ اور برسلز کے درمیان بحیرہ روم کے مشرقی کے تنازع پرکشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔قابل ذکر ہے کہ شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو)کے رکن ممالک یونان اور ترکی کے مابین پیر کو مذاکرات کا نیا دور شروع ہو اجس میں علاقائی اور عالمی مسائل پرغور کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام اور ترکی کے ساتھ یورپی ملکوں کی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں