وزیرتوانائی

یورپی اورچینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے مواقع تلاش کررہی ہیں: وزیرتوانائی

اسلام آباد(عکس آن لائن)توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ یورپی ، چینی اور دوسری کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے آلات سے متعلق صنعتوں کے قیام کیلئے طریقے تلاش کررہی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سفیر Kwak Sung Kyu سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سولرپینل ،پون چکیوں اوردوسرے متعلقہ منصوبوں جیسے توانائی کے منصوبوں کیلئے مجموعی سرمایہ کار دوست ماحول اور سرمایہ کاری سے اچھے منافع کے حصول کے باعث سرمایہ کار ان منصوبوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کوریائی کمپنیوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔کوریا کے سفیر نے سرمایہ کاری راغب کرنے کے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوریا کی متعدد کمپنیاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں