اقوام متحدہ

یمنی حوثی بھی غزہ جنگ بندی پر عمل کریں گے، اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا ہے کہ یمنی حوثی بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی صورت مں جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این ایلچی نے یہ بات کہی ۔یو این ایلچی ان دنوں سعودی عرب اور اومان میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ان ملاقاتوں کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس فریق کی اس رائے اور آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں جن کے مطابق وہ جنگ بندی معاہدے کی پابندی کریں گے، جنگ بندی کے از سر نو شروع کرنے میں اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کریں گے۔ایلچی نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے تمام فریقوں سے رابطے میں رہیں گے تاکہ تمام کی حمایت اور تعاون فراہم رہے اور جنگ بندی معاہدے پر عمل ممکن بنایا جا سکے۔

یمنی حوثی 2014 سے یمن میں ایک اہم فریق ثابت ہوئے ہیں کہ انہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کی مدد سے جنگ بندی ممکن ہو گئی۔ یہ جنگ بندی معاہدہ اپریل 2022 سے باہمی دشمنی میں کمی کا ذریعہ بن گیا تاہم یہ جنگ بندی پچھلے سال اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی۔ اس کے باوجود جنگ ابھی تک رکی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں