یاماہا

یاماہا نے بھی وائے بی آر125کی نئی قیمت جاری کردی ،پاکستان 435,500 روپے مقرر

کراچی(عکس آن لائن)ہندا کے بعد یاماہا نے بھی اپنی موٹر سائیکل وائے بی آر125کی نئی قیمت جاری کردی۔تفصیلا ت کے مطابق2015 میں یاماہا نے پاکستان کو موٹر سائیکل کی بڑی مارکیٹ تصور کرتے ہوئے روایتی ڈیزائنز کے برعکس وائے بی آر 125 ماڈل متعارف کرایا تھا۔

اور اس موٹرسائیکل نے اپنی ساکھ کو برقرار رکھا ہے۔یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اکتوبر 2023 میں نئی قیمت پاکستان میں 435,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاماہا کی وائے بی آر جو کہ ایک قابل قدر جاپانی موٹر سائیکل ہے نے پاکستانی صارفین کے دلوں پر اپنا نام نقش کر دیا ہے، اور کئی سالوں سے سستی قیمتوں پر معیاری بائیک پیش کر کے اپنا نام بنایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں