یاسر حسین

یاسر حسین کی مداحوں سے اداکاروں کے نام نہ بگاڑنے کی اپیل

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار یاسر حسین نے مداحوں سے اداکاروں کے نام نہ بگاڑنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سوشل میڈیا پر اکثر دیکھتے ہیں کہ اداکاروں کے نام بگاڑ کر لکھے جاتے ہیں جو سراسر غلط حرکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صارفین اداکاروں سے پیار کا اظہار ان کا درست نام لکھ کر بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر حسین فلم ’’ہاف فرائے‘‘ میں اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں