یاسرحسین

یاسرحسین کا نجی زندگی میں دخل اندازی کرنے والے صارف کوکرارا جواب

کراچی (عکس آن لائن) اداکار یاسرحسین نے اپنی نجی زندگی میں بلاوجہ دخل اندازی کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیدیا یاسر حسین اور اقراعزیز شادی کے بعد سری لنکا میں ہنی مون منارہے ہیں اورسوشل میڈیا پراپنی تصاویر اورمزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی ہیں۔

حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنی اوریاسر حسین کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پرشیئر کی جس پر کچھ لوگوں نے مثبت تو کچھ نے تنقیدی تبصرے کیے۔ تاہم ایک صارف نے تصویرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا یاسربھائی اقرا کا ایسے سوشل میڈیا پر آنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب وہ آپ کی عزت ہیں۔ یاسر حسین نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا یارمجھے تو آپ کی سوچ بھی اچھی نہیں لگتی تو کیوں نا آپ اپنے کام سے کام رکھو۔ دیگرسوشل میڈیا صارفین نے یاسرحسین کے جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتے۔ جس پروہ صارف مزید بھڑک گیا اور کہا کہ وہ یاسر کا بہت بڑا مداح ہےاسی لیے اس نے یاسرحسین کومشورہ دیا تھا جوغلط ہے وہ غلط ہے، بحیثیت مسلم آپ کو چاہیئے کہ جہاں برائی ہوتے دیکھو اسے روکو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں