ہیڈمرالہ

ہیڈمرالہ:احساس کفالت پروگرام کی رقم خردبردکرنے والاایجنٹ گرفتار

ہیڈمرالہ(نمائندہ عکس آن لائن)احساس کفالت پروگرام کی رقم خردبردکرنے والاایجنٹ گرفتار،مقدمہ درج،تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موضع ڈھلیوالی میں شہبازنامی ایجنٹ نے فرزانہ بی بی زوجہ عاشق علی سکنہ راول ککرکی احساس کفالت پروگرام کے تحت آنی والی رقم بائیومیٹرک تصدیق کے بعدرقم نہ آنے کابہانہ بناکرمستحق کودینے سے انکارکردیااوررقم خردبردکرلی،

فرزانہ بی بی کی درخواست پراسسٹنٹ ڈائریکٹراحساس کفالت پروگرام نے سیدنقی مہدی نے انکوائری مکمل کرکے دھوکہ دہی اورفراڈسے مستحق عورتوںکی امدای رقم ہڑپ کرنے والے ایجنٹ شہبازکےخلاف زیردفعات420,468,471مقدمہ نمبری73/20تھانہ ہیڈمرالہ میں درج کروادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں